Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قلب آب سے چنے کی کھری فصل خشک

قلب آب سے چنے کی کھری فصل خشک

کوڑنگل۔17فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سمبرس پیٹ منڈل میں بیشتر مقامات پر قلت آب کی وجہ چنے کی کھڑی فصل خشک ہوچکی ہے ۔ زراعتی بورویلس زمین کی اندرونی سطح آب مکمل خشک ہونے کی وجہ فیل ہوچکی ہیں ۔ مذکورہ فصل کو نقصان سے بچانے کیلئے کوشش کے طور پر نئے بورویلس کی کھدائی بھی بے فیض ہونے کے خدشہ کے تحت فصلوں کو اسی حال میں چھوڑ دیا گیا ہے ۔ جودرپلی کے متوطن بانی سدرشن ریڈی نے لنگن پلی کے نواح میں واقع اپنی چھ ایکڑ زمین میں خودروزگار اسکیم کے تحت آم کا باغ لگوایا ۔ ساتھ میں چنے کی فصل بھی اُگائی گئی ۔ ایسے میں پانی نہ ہونے کی وجہ مکمل خشک ہوگئے ۔ بیج کی فراہمی ‘ کھاد وغیرہ کی لاگت بے سود ہوگئی ۔ موجودہ طور پر کسان برادری کا استدلال ہے کہ آم کے پودوں کی آبیاری کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے کافی تگ و دو کی جارہی ہے مگر سعی ناکام ثابت ہوتی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT