Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / قلب پر حملے سے ایک یاتری ہلاک، مہلوکین کی تعداد 48 ہوگئی

قلب پر حملے سے ایک یاتری ہلاک، مہلوکین کی تعداد 48 ہوگئی

سرینگر ، 19جولائی (سیاست ڈا ٹ کام) وادی کشمیر میں پوتر امرناتھ گھپا کی طرف پیش قدمی کے دوران ایک اور یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ یاتری رامیشورپتیدارکو گذشتہ شام امرناتھ گھپا سے واپسی کے دوران روایتی پہل گام راستے پر پسو ٹاپ کے مقام پردل کا شدید دورہ پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ یاتری رامیشور کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں سے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔رامیشور کی موت کے ساتھ وادی میں 29 جون کو شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک فوت ہونے والے یاتریوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہوگئی ہے ۔ اس دوران راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستی گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں ، نے بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ کے ہمراہ یاترا شروع ہونے سے اب تک زخمی ہوئے یا جاں بحق ہوئے یاتریوں سے جُڑے معاملات کا جائیزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT