Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قلعہ گولکنڈہ میں جشن آزادی تقریب ، جھلکیاں

قلعہ گولکنڈہ میں جشن آزادی تقریب ، جھلکیاں

حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے مقررہ وقت کے مطابق 9:50 بجے قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقریب گاہ پہنچ گئے۔ چیف سکریٹری مسٹر ایس بی سنگھ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما، سکریٹری جی اے ڈی پروٹوکول مسٹر آور سنہا، کمشنر سٹی پولیس مسٹر مہیندر ریڈی نے چیف منسٹر کا خیرمقدم کیا۔
ll چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ٹھیک 9 بجکر 55 منٹ پر قومی پرچم کشائی انجام دی۔
ll مسٹر چندرشیکھر راؤ نے اپنی تقریر کا 9 بجکر 56 منٹ پر آغاز کیا اور 10 بجکر 24 منٹ پر اپنی تقریر ختم کی۔ اس طرح چیف منسٹر نے 28 منٹ طویل تقریر کی۔
ll قلعہ گولکنڈہ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب کے موقع پر شریمتی کے اپوروا راؤ، آئی پی ایس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوداوری کھنی (راماگنڈم پولیس کمشنریٹ) پریڈ کمانڈر نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سمان گارڈ آف آنر کی سلامی دی۔
ll گولکنڈہ قلعہ کے سبزہ زار پر منعقدہ یوم آزادی تقریب کے موقع پر مختلف تہذیبی و ثقافتی مظاہرے پیش کئے گئے۔
ll سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس کے طلباء و طالبات بھی یوم آزادی تقریب میں شریک تھے اور چیف منسٹر کی تقریر کے دوران زبردست تالیاں بجارہے تھے۔
٭ یوم آزادی تقریب کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ کے اطراف و اکناف میں پولیس کے وسیع و سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے یہاں تک کہ قلعہ کی فصیلوں پر بھی پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔
٭ قلعہ گولکنڈہ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب کے موقع پر صرف چیف منسٹر اور اہم شخصیوں کیلئے شامیانوں کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ تقریب میں شریک ہزاروں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں وغیرہ کو چلچلاتی دھوپ میں زائد از دو گھنٹے بیٹھنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT