Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / قلعہ گولکنڈہ پر کے سی آر کے ہاتھوںآج قومی پرچم کشائی

قلعہ گولکنڈہ پر کے سی آر کے ہاتھوںآج قومی پرچم کشائی

یوم آزادی کے موقع پر عوام کے خطاب اور پریڈ کی سلامی کا پروگرام ‘ سخت سیکوریٹی انتظامات

حیدرآباد ۔ 14؍ اگست ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں واقع قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی کے شایان شان تقریب کا انعقاد عمل میں لانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ 15 اگسٹ کے صبح 9 بجکر 45 منٹ پر قلعہ گولکنڈہ پہنچ کر قومی پرچم لہرائیں گے ۔ قلعہ گولکنڈہ کے اطراف صیانتی انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے ہیں ۔ زائد از دو ہزار پولیس عہدیداروں نے ملازمین کو صیانتی انتظامات کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ سیکوریٹی کے پیش نظر قلعہ گولکنڈہ کے اطراف زائد از 45 سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ چندر شیکھرراو قلعہ گولکنڈہ کے پریڈ میدان پر قومی پرچم کشائی انجام دینے کے بعد پولیس  و سیکوریٹی گارڈ آف آنر کی سلامی لیں گے ۔ اور عوام سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ اس موقعہ پر اعلی سیول و پولیس عہدیدار کو ان کی شاندار خدمات کے عوض تحفے و ایوارڈ وغیرہ عطا کریں گے ۔
یوم آزادی پر گورنر کی مبارکباد
حیدرآباد۔ 14 اگست (این ایس ایس) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے 15 اگست کو 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ ’’70 ویں یوم آزادی ہند کے موقع پر میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے پناہ خوشی محسوس کررہا ہوں۔ یوم آزادی نہ صرف ایک یاد رکھنے کا دن ہے بلکہ پورے عزم و عہد کے ساتھ خود کو ملک و قوم کے لئے وقف کردینے کا دن بھی ہے۔ ہماری جدوجہد آزادی دراصل مرد و خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کی کئی نسلوں کی بے لوث قربانیوں کا ثمرہ ہے۔ آج کا دن دراصل ان محبان وطن میں سرنگوں ہونے کا دن ہے جن کی قربانیوں نے ہمیں آزادی کے ثمرات سے استفادہ کو ممکن بنایا۔ اس دن کو یادگار بنانے کیلئے میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT