Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قلعہ گولکنڈہ کی مسجد تارامتی میں ظہر کی نماز کی ادائیگی

قلعہ گولکنڈہ کی مسجد تارامتی میں ظہر کی نماز کی ادائیگی

کئی سالوں سے غیر آباد مسجد کو آباد کرنے نمائندگی
شمس آباد۔/15اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کا تاریخی قلعہ گولکنڈہ جہاں گزشتہ تین سال سے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرارہے ہیں جس کے عقب میں ہی ایک مسجد واقع ہے جو کئی سالوں سے غیر آباد ہے۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے آج یوم آزادی تقریب کے اختتام کے بعد مسجد تارامتی میں سب سے پہلے نماز شکرانہ ادا کی اور ظہر کی نماز باجماعت ادا کرتے ہوئے غیر آباد مسجد کو آباد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد تارامتی جو گذشتہ 60 تا70 سال سے غیر آباد ہے  عوام تفریح کے لئے آتے ہیں اس غیر آباد مسجد کو آباد کرنے اور پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کی جائے گی اور اس مسجد کو آباد کروایا جائے گا۔ غیر آباد مساجد کو آباد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ عبدالمقیت چندا نے شمس آباد ترکاری مارکٹ کی مسجد کو آباد کیا، اس کے علاوہ اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر کی غیر آباد مسجد کو آباد کروایا اور زو پارک کے بالکل قریب میں واقع ایک اور غیر آباد مسجد کو آباد کروایا اور کئی غیر آباد مساجد کو آباد کرانے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT