Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / قلم اور کھلونا بندوق کے ساتھ پھول کا ہار

قلم اور کھلونا بندوق کے ساتھ پھول کا ہار

Surat : Former IPS officer D G Vanzara pistol-garlands the statue of Sardar Patel during a programme in Surat on Sunday. PTI Photo (PTI6_19_2016_000155B)

فرضی انکاؤنٹر مقدمات کے ملزم ونزارا کا سردار پٹیل کو انوکھا خراج
احمد آباد ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایس آفیسر ڈی جی ونزارا جو فرضی انکاؤنٹر مقدمات میں ملزم ہیں آج انہوں نے سورت میں اپنے حامیوں کی جانب سے منعقدہ ریالی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کو کھلونا پستول کے ساتھ پھول کا ہار پہنایا ۔ اس واقعہ پر کانگریس اور دیگر جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ونزارا کے یہاں سے چلے جانے کے بعد PAAS کے ارکان نے پھول کا ہار مجسمہ سے نکال دیا ۔ ونزارا آج ریالی میں شرکت کیلئے سورت پہونچے اور انہوں نے سردار پٹیل کے مجسمہ کو ایک پھول کا ہار پہنایا جسے قلم اور کھلونا بندوق بندھی ہوئی تھی ۔ جب ونزارا سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کئی شاہی حکومتوں کو آزادی کے بعد ہندوستان میں شامل کرنے میں سردار پٹیل کے رول کو علامتی خراج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ہی ہندوستان کی آزادی کے بعد 665 سے زائد مملکتوں کو جہاں شاہی حکومتیں تھیں انڈین یونین میں شمولیت کیلئے رضامند کیا ہے ۔ ان میں سے بعض جیسے جونا گڑھ اور حیدرآباد نے مخالفت کی ۔ ان حالات میں سردار پٹیل نے اپنا قلم بازو رکھ دیا اور بندوق اٹھالی ۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کو متحد رکھنے کیلئے قلم اور پستول دونوں استعمال کئے ۔ اسی لئے ہم نے بھی انہیں منفرد انداز میں خراج پیش کیا ہے ۔ ونزارا کے اس اقدام پر مختلف گوشوں سے شدید نکتہ چینی کی گئی ہے ۔ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ دنیش پاٹل نے ونزارا سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ پٹیل طبقہ کو تحفظات کیلئے جدوجہد کررہی PAAS نے کہا کہ ونزارا نے عظیم لیڈر کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے پٹیل فرقہ کے جذبات کو بھی ٹھیس پہونچائی ۔

TOPPOPULARRECENT