Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / قلی قطب شاہ گراؤنڈ پر آج جلسہ معراج النبیﷺ

قلی قطب شاہ گراؤنڈ پر آج جلسہ معراج النبیﷺ

مولانا شمیم الزماں (بنگال) اور مولانا سمیع الدین (مظفرپور) کی شرکت
حیدرآباد 23 اپریل (پریس نوٹ) کل ہند بزم رحمت عالم کے زیراہتمام سالانہ مرکزی جلسہ شب معراج النبی ﷺ 24 اپریل کو بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ میں منعقد ہوگا۔ صدارت جناب ایم اے مجیب صدر بزم کریں گے۔ مولانا محمد شمیم الزماں قادری (کلکتہ) اور مولانا محمد سمیع الدین قادری (مظفرپور) مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام مفتی محمد عبدالشکور قادری، مولانا ظریف القادری رضوی بریلی شریف اور حافظ مظفر حسین خان قادری کے خطابات ہوں گے۔ حافظ محمد عامر نور خان نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ حافظ سید ناظم الدین قادری کی قرأت، حافظ سید آصف انواری، سید مظفر علی قادری، حافظ سید حفیظ انواری اور محمد اکرم علی قادری بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر وسیع و عریض انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ٹھنڈے پانی کا معقول انتظام رہے گا۔ خواتین کے لئے علیحدہ نظم رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT