Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / قلی قطب شاہ یادگاری لکچر میں اردو اور انگریزی کا امتزاج

قلی قطب شاہ یادگاری لکچر میں اردو اور انگریزی کا امتزاج

نائب صدر کا انگریزی میں خطاب ، وائس چانسلر کی اردو میں خیر مقدمی تقریر
حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بانی حیدرآباد قلی قطب شاہ یادگاری لکچر کی تقریب اُردو اور انگریزی کا امتزاج دکھائی دے رہی تھی۔ تقریب کی کارروائی، خیرمقدم اور شکریہ اردو زبان میں کیا گیا جبکہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے یادگاری لکچر انگریزی میں پڑھا۔ تقریب کے آغاز پر وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز نے اردو زبان میں خیرمقدمی تقریر کی اور یادگاری لکچر کے انعقاد کی غرض و غایت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا یادگاری لکچر ہے اور ہر سال اس کا اہتمام کیا جائے گا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن جو مہمان اعزازی تھے جب ان سے تقریر کی خواہش کی گئی تو انہوں نے اشارہ سے منع کردیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر حامد انصاری نے انگریزی میں یادگاری لکچر دیا تاہم آغاز پر چند الفاظ اردو میں ادا کئے۔ شہ نشین پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور پرو وائس چانسلر شکیل احمد بھی موجود تھے۔ میر ایوب علی خاں نے پروگرام کی کارروائی چلائی اور ڈاکٹر حامد انصاری کے حیدرآباد سے روابط کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حامد انصاری کے بڑے بھائی ڈاکٹر خالد انصاری نے آئی اے ایس کی حیثیت سے حیدرآباد میں طویل خدمات انجام دیں اور انتقال کے بعد یہیں مدفون ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT