Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / قلی کے فرزند پی سی مصطفی 100 کروڑ لاگتی کمپنی کے مالک

قلی کے فرزند پی سی مصطفی 100 کروڑ لاگتی کمپنی کے مالک

تھرواننتاپورم ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پی سی مصطفی iDFresh کمپنی کے مالک ہیں۔ یہ کمپنی اڈلی اور دوسہ بنانے میں سب سے آگے ہیں۔ ہندوستان کے چند مسلمانوں میں سے ایک مسلمان کی یہ کمپنی ہے جس کی لاگت اب 100 کروڑ کی ہوگئی ہے۔ انہوں نے اپنی کمپنی کو 2005ء میں 550 اسکوائر فٹ کے باورچی خانہ سے شروع کیا تھا اور روزانہ 10 پاکٹ اڈلی اور دوسہ بنا کر اسے مقامی کرانہ اسٹورس پر فروخت کرتے تھے۔ 10 سال بعد اکٹوبر 2015ء میں یہ آئی ٹی کمپنی 100 کروڑ لاگتی کمپنی بن گئی جہاں پر 1100 ملازمین کام کرتے ہیں اور روزانہ ملک کے 8 شہروں میں 50 ہزار اڈلی دوسہ کے پیاکٹس سربراہ کئے جاتے ہیں۔ پی سی مصطفی دراصل ایک قلی کے فرزند ہیں جنہوں نے اپنی کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ بنگلور، میسور، منگلور، چینائی، ممبئی، حیدرآباد، پونے اور شارجہ کو ان کے اڈلی اور دوسہ سربراہ کئے جاتے ہیں۔ وہ کیرالا کے دوردراز مقام چینالڈو میں پیدا ہوئے تھے جہاں پر سڑکیں اور برقی بالکل نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی غریب زندگی سے ابھرا ہوں۔ میرے والد قلی کا کام کرتے تھے اور مصفطی کی کامیابی کا سہرا ان کے عیسائی ٹیچر مسٹر میتھوس کے سر جاتا ہے جب مصطفی چھٹی جماعت میں ناکام ہوئے تو ان کے والد کی طرح ڈیلی ویج ورکر بن گئے لیکن ان کے میاکس کے ٹیچر مسٹر میتھوس نے ان میں تعلیمی قابلیت کی صلاحیت کو بھانپ کر ان کے والد سے کہا کہ مصطفی کو تعلیم کی جانب راغب کرائیں۔ اس پر والد نے انہیں تعلیم کی جانب ترغیب دی۔ مصطفی نے آئی اے این بنگلور سے ایم بی اے کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT