Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / قماربازی میں جیت کی خوشی موت میں تبدیل

قماربازی میں جیت کی خوشی موت میں تبدیل

ساتھیوں کے ہاتھوں قتل، پولیس تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف
حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) قمار بازی میں جیت اور اس کے بعد خوشی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ جس کو ساتھیوں نے ہلاک کردیا۔ یہ انکشاف پولیس تحقیقات کے دوران سامنے آیا۔ جہاں پولیس راجندر نگر محمد فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کررہی تھی۔ یاد رہے کہ 7 ڈسمبر کے دن 40 سالہ محمد فاروق کو بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا، راجندر نگر پولیس نے اس قتل کیس میں ملوث دو افراد 32 سالہ سید سعید ساکن جلال بابا نگر اور 25 سالہ سید اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ہی قاتل آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں جو فاروق کے بھی اچھے دوست تھے۔ فاروق جو تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن تھا ، پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ فاروق اکثر راجندر نگر علاقہ میں آیا کرتا تھا۔ پولیس نے 7 ڈسمبر کے دن پلر نمبر 169 اپرپلی علاقہ سے فاروق کی نعش کو برآمد کرلیا تھا اور تحقیقات کے دوران سید سعید جو پیشہ سے دودھ کا کاروباری ہے کے علاوہ 25 سالہ سید اسماعیل سلورسی ہوٹل آصف نگر کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے پولیس کے روبرو اپنے جرم کو قبول کیا ہے کہ جس دن قتل کا واقعہ پیش آیا اس دن مقتول اور قاتلوں کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے کہ مئے نوشی کے بعد قمار بازی میں مصروف ہوگئے۔ قمار بازی میں فاروق نے بازی ماری اور قاتلوں کی دل آزاری کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر ان دونوں نے قتل کردیا۔ پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT