Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی میں مصروف ہوم گارڈ رنگے ہاتھوں گرفتار

قمار بازی میں مصروف ہوم گارڈ رنگے ہاتھوں گرفتار

ایس آر نگر پولیس کی کارروائی ، انسپکٹر پولیس کی عدم تصدیق
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایس آر نگر نے پولیس ایک ہوم گارڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جو قمار بازی کے ٹھکانے میں مصروف تھا ۔ ذرائع کے مطابق قمار بازی کا یہ ٹھکانہ جس کو پولیس نے بے نقاب کیا ہے اس ٹھکانے کو وہ خود چلایا کرتا تھا ۔ تاہم پولیس انسپکٹر نے اس بات کی تردید کی ہے اور بتایا کہ وہ اکثر کھیلا کرتا تھا لیکن ٹھکانے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ ایس آر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر وحید الدین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بہلول خاں گوڑہ علاقہ میں ایک مکان میں قمار بازی کا ٹھکانہ جاری تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اس کارروائی کے دوران پولیس خود حیرت کا شکار ہوگئی چونکہ پولیس کی کارروائی میں ہوم گارڈ وہ بھی خود جو ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دیتا ہے پولیس کو گرفتار کرنا پڑا ۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے کل 6 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے تقریبا 16 ہزار رقم کو ضبط کرلیا ۔ اس ہوم گارڈ کا نام سوریہ کانت کی عمر تقریبا 26 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ ہوم گارڈ سال 2010 سے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوکر خدمات انجام دے رہا تھا ۔ بی کے گوڑہ میں اس کے ساتھی سشیل کا مکان ہے ۔ جہاں قمار بازی جاری تھی ۔ پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے کارروائی انجام دی اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT