Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی میں مصروف 7 خواتین گرفتار ، خفیہ اطلاع پر کارروائی

قمار بازی میں مصروف 7 خواتین گرفتار ، خفیہ اطلاع پر کارروائی

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک کارروائی میں 7 خواتین کو حراست میں لے لیا جو قمار بازی میں مصروف تھی ۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے چیتنیہ پوری حدود کے علاقہ گرین ہلز کالونی کے ایک اپارٹمنٹ پر دھاوا کیا جہاں ایک فلیٹ میں قمار بازی جاری تھی ۔ پولیس نے اس کارروائی میں سات خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے 26 ہزار روپئے نقد رقم اور سات سیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان خواتین کا تعلق بڑے تجارتی گھرانوں سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے تاہم خواتین کے ٹھکانے کو بے نقاب کرنے کے بعد ایس او ٹی نے حیرت ظاہر کی اور ان خواتین کو چیتنیہ پوری پولیس کے حوالے کردیا۔

اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت
حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ رادھیکا جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کے ساکن کونڈل کی بیوی تھی کو یہ چھوٹی سی بات پر اس کے شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ اس خاتون روزانہ کی ہراسانیوں سے تنگ آکر کل اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT