Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / قمار بازی میں ملوث 8 افراد گرفتار

قمار بازی میں ملوث 8 افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) رہائشی مکان میں قمار بازی میں ملوث ہونے والے 8 افرادکو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ٹاسک فورس کی ٹیم نے راک میموریل چرچ، اے سی گارڈس میں محمد خالد نامی ایک شخص کے مکان پر دھاوا کیا اور یہاں سے شیخ سلمان، ساجد بن حسن، عمران خان، محمد شوکت، محمد بن یحییٰ، سید عمر اور محمد نظیر جو قمار بازی میں ملوث تھے، گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس نے 12,200 نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کرلئے اور گرفتار شدہ افراد کو سیف آباد پولیس کے حوالے کردیئے۔

TOPPOPULARRECENT