Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / قندوز کے بعد غزنی پر کئی اطراف سے حملہ، طالبان پسپا

قندوز کے بعد غزنی پر کئی اطراف سے حملہ، طالبان پسپا

غزنی ۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افعانستان کے شہر غزنی کے اطراف میں افغان فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کر لی ہے جہاں طالبان نے علی الصبح زبردست حملہ کیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے ایک ساتھ کئی جانب سے صوبائی دارالحکومت پر حملہ کیا۔ غزنی شہر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوب میں تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ صوبہ کے نائب گورنر محمد علی احمدی کا کہنا تھاکہ آج صبح غزنی شہر پر تقریباً دو ہزار طالبان جنگجوؤں نے کئی جانب سے حملہ کیا۔طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ان کا فاصلہ غزنی شہر سے محض پانچ کلومیٹر دور تک ہی رہ گیا تھا تاہم افغان فوج کی جانب سے زبردست مزاحمت کے باعث طالبان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔یہ واقعہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر طالبان کی جانب سے حملے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ گذشتہ چند روز سے طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے قریبی صوبوں سے مدد کے لیے مزید فوج پہنچ گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT