Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / قندھار ائرپورٹ کامپلکس پر طالبان کا حملہ ‘ دھماکے اور فائرنگ

قندھار ائرپورٹ کامپلکس پر طالبان کا حملہ ‘ دھماکے اور فائرنگ

قندھار 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان عسکریت پسندوں نے جنوبی افغان شہر قندھار کے ائرپورٹ کامپلکس پر حملہ کیا جہاں دھماکے اور فائرنگ کا تبادلہ پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ رات دیر گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ قندھار صوبائی گورنر کے ایک ترجمان سمیم کھپلواک نے کہا کہ تخریب کار کامپلکس کے پہلے گیٹ کو پار کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔ قندھار میں فوجی ترجمان محمد محسن سلطانی نے کہا کہ حملہ آوروں کی حقیقی تعداد کا بھی علم نہیں ہے اور افغان افواج کا ان سے فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے ۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہد اری قبول کی ہے ۔ طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوق شہادت سے سرشار کئی مجاہدین بھاری اور ہلکے اسلحہ سے لیس ہوکر قندھار ائرپورٹ میں گھس گئے ہیں اور انہوں نے قابض طاقتوں پر حملہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT