Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / قندھار میں جھڑپیں ، عوام کا فرار

قندھار میں جھڑپیں ، عوام کا فرار

قندھار ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغان صوبہ ہلمند کے دارالحکومت قندھار سے دہشت زدہ عوام کی کثیر تعداد فرار ہوگئی جبکہ طالبان پڑوسی علاقہ سے شہر میں زبردستی داخل ہوگئے جس کی وجہ سے جھڑپوں کا آغاز ہوگیا۔ طالبان میں کل دیر گئے بعض پولیس چوکیوں پر باباجی کے مقام پر قبضہ کرلیا تھا جہاں پر عسکریت پسندوں کو اس علاقہ سے نکال باہر کرنے کیلئے تیز رفتار انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی تھی۔ طالبان اور فوج کے درمیان لشکرگاہ کے قریب ناد علی اور گریشک اضلاع میں جھڑپیں جاری ہیں۔ طالبان نے کئی صیانتی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ گورنر مرزا خان رحیمی نے اطلاع دی کہ جھڑپوں کی وجہ سے کئی خاندان پڑوسی صوبوں کو فرار ہوگئے ہیں لیکن ان افراد کو قومی شاہراہوں پر دھمکیاں دی گئیں۔ ایک سال قبل برطانیہ کے زیرانتظام کیمپ بیسشن پر طالبان نے قبضہ کیا تھا اس کے بعد قندھار پر ان کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT