Thursday , October 19 2017
Home / پاکستان / قندیل بلوچ قتل کی تحقیقات خاتون انسپکٹر کو سونپی گئی

قندیل بلوچ قتل کی تحقیقات خاتون انسپکٹر کو سونپی گئی

لاہور۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سوشیل میڈیا سیلیبریٹی قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ایک پولیس عہدیدار کو ناقص تحقیقات اور لاپرواہی سے اپنی ڈیوٹی انجام دینے پر معطل کرتے ہوئے ایک خاتون انسپکٹر کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس طرح اب ہومی سائڈ یونٹ (انچارج) انسپکٹر الیاس حیدر کی جگہ خاتون انسپکٹر عطیہ جعفری کو متعین کیا گیا ہے۔ عطیہ جعفری قتل، عصمت ریزی اور تیزاب حملوں کے معاملات کی شفاف اور دیانت دارانہ تحقیقات کیلئے مشہور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT