Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / قندیل بلوچ کا قتل دیگر لوگوں کیلئے سبق : مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ کا قتل دیگر لوگوں کیلئے سبق : مفتی عبدالقوی

لاہور ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک پاکستانی عالم دین جنہیں پاکستان کی متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی لینے پر ایک اعلیٰ سطحی مذہبی مجلس کی رکنیت سے معطل کردیا گیا تھا ، نے کہا کہ قندیل بلوچ جسے اس کے بھائی نے ناموس کے لیے قتل کردیا ، کی موت دیگر لوگوں کے لیے سبق ہے ۔ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ جو لوگ عالم دین کی توہین کرتے ہیں یا ان کا مضحکہ اڑاتے ہیں انہیں قندیل بلوچ کے حشر سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ قندیل بلوچ نے گذشتہ ماہ مفتی صاحب کے ساتھ اپنی ایک سیلفی لی تھی جو بہت جلد فیس بک اور دیگر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کا خمیازہ مفتی صاحب کو اپنی رکنیت کھو کر بھگتنا پڑا ۔ یاد رہے کہ 26 سالہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی نے کل قتل کردیا تھا کیوں کہ اس کے مطابق اس کی بہن عریانیت اور زندگی گزارنے کے لاابالی انداز سے خاندان کا نام بدنام کررہی تھی اور اس کا دنیا میں رہنا ہمارے خاندان کے لیے کسی دھبہ سے کم نہیں تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT