Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / قواعد کی خلاف ورزی ‘چاربسوں کو شمس آباد کے قریب ضبط کرلیا گیا

قواعد کی خلاف ورزی ‘چاربسوں کو شمس آباد کے قریب ضبط کرلیا گیا

حیدرآباد 4 مارچ ( یو این آئی) خانگی ٹراویلس سے بس حادثات میں اضافہ و موٹر وہیکل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خاطی پرائیویٹ بس آپریٹرس کے خلاف کارروائی میں آرٹی اے نے آج صبح شمس آباد کے قریب خانگی ٹراویلس کی چار بسوں کوضبط کرلیا ۔آر ٹی اے افسروں نے ایر پورٹ چوراہے پر یہ مہم چلائی اور قواعد کی خلاف ورزی سے چلائی جارہی چار بسوں کو ضبط کرلیا ۔ بس مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔رنگاریڈی کے ٹرانسپورٹ افسرایم پروین راو نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بسوں کے مالکین کے خلاف یہ مہم چلائی گئی ۔گزشتہ روز اس مہم کے دوران رنگاریڈی آر ٹی اے میں 12اور مہدی پٹنم میں 9معاملات درج کئے گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT