Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی آبادی رجسٹر کی تیاری کیلئے مردم شماری کا آغاز

قومی آبادی رجسٹر کی تیاری کیلئے مردم شماری کا آغاز

حیدرآباد۔4اپریل ( سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کے کمشنر بی جناردھن ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے ہندوستانی قومی رجسٹر کی تیاری کے ضمن میں پہلے قدم کے طور پر ملک میں رہنے والے تمام ساکنان کے ناموں اور دیگر تفصیلات پر بھی قومی آبادی رجسٹر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے ایک حکمنامہ نمبر 18محکمہ منصوبہ بندی مورخہ 29مارچ جاری کی ہے تاکہ یکم اپریل تا 30اپریل ریاست میں گھر گھر پہنچ کر یہاں مقیم تمام افراد کے ناموں کا اندراج کیا جاسکے ۔ اس مردم شماری کی بنیاد پر قومی آبادی رجسٹر کی تازہ ترین اعداد کے مطابق تجدید کی جائے گی ۔ اس ضمن میں سرکاری عہدیداروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مختلف علاقوں میں رہنے والے افراد کے آدھار کارڈ ‘ الیکشن شناختی کارڈ جیسے اسناد کی بنیاد پر ان کی سکونت سے متعلق تفصیلات کی توثیق کریں گے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے شمارکنندگان سے تعاون کیلئے شہریوں سے اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT