Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / قومی احترام کو نقصان پہونچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

قومی احترام کو نقصان پہونچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

New Delhi: Union Home Minister Rajnath Singh with MoS Kiren Rijiju ,NSA Ajit Doval,Home Secretary Rajiv Mehrishi during a meeting with Chief Ministers and other Union Ministers to review the development and security issues to deal with Left Wing Extremism (LWE) at Vigyan Bhawan in New Delhi on Monday. PTI Photo by Shahbaz Khan(PTI5_8_2017_000045a)

عوام ، ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں : راج ناتھ سنگھ
جئے پور 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مسلح افواج پر بھروسہ رکھیں جنھوں نے دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کرتے ہوئے اپنی اہلیت و صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی سپاہیوں کی حالیہ ہلاکت کے تناظر میں وزیرداخلہ نے زور دے کر کہاکہ قومی احترام کو کسی بھی صورت میں نقصان پہونچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ’’عوام کو چاہئے کہ وہ ان فورسیس پر بھروسہ رکھیں (اُڑی) حملے کے بعد ہندوستانی سپاہیوں نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ اگر ضروری ہو تو ہندوستانی سپاہی دہشت گردوں کو ان ہی کی سرزمین پر بھی اپنا نشانہ بناسکتے ہیں‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ بہرصورت ملک کے احترام کو نقصان پہونچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ راج ناتھ سنگھ ضلع پالی میں میوار کے سابق حکمراں مہارانا پرتاپ سنگھ کے 477 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اُن کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ’’ہم نے ان (دہشت گردوں) کے علاقہ میں داخل ہوکر ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ ہم اپنے سپاہیوں اور فوج پر فخر کرتے ہیں ہمیں ان پر بھرپور بھروسہ ہے‘‘۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک طاقتور قوم کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT