Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / قومی اردوکونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

قومی اردوکونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح

نئی دہلی17مارچ(سیاست ڈاٹ کام) قومی اردوکونسل کی عالمی اردو کانفرنس کا افتتاح آج یہاں انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی عدم موجودگی میں ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے نے کیا۔ کونسل کے ڈائریکٹر ارتضی کریم نے بتایا کہ جاوڈیکر کو ممبئی کا ناگزیر سفر کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوڈیکر نے ان سے کہا ہے کہ وہ تقریب کے افتتاح میں اپنی کچھ دیر کی موجودگی کی جگہ اب اتوار کو سہ پہر ساڑھے تین بجے سے اس وقت تک اُردو کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھیں گے جب تک وہ اردو کے فروغ کی کوششوں میں سرکاری اشتراک کے تعلق سے مطمئن نہیں ہو جاتے ۔اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں ادت راج، سید اشرف، شمس الرحمان فاروقی اور پی انعامدار شامل تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT