Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی اردو کتاب میلہ ،آج مزاحیہ مشاعرہ

قومی اردو کتاب میلہ ،آج مزاحیہ مشاعرہ

داخلہ مفت ، عوام سے شرکت کی اپیل ،پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : قومی کونسل برائے فروغ اردو نئی دہلی کے زیر اہتمام تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 19 ویں قومی اردو کتب میلہ کے سلسلہ میں شام غزل ، محفل قرات ، ادبی اجلاس اور مشاعرہ کے بعد اسی سلسلہ میں ہفتہ 19 دسمبر کو شام 6 بجے تا رات 9 بجے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں ایک شاندار مزاحیہ مشاعرہ زیر صدارت جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس منعقد ہوگا ۔ اس مزاحیہ مشاعرہ میں مزاحیہ شعرائے کرام مسرس مصطفی علی بیگ ، فرید سحر ، سردار اثر ، وحید پاشاہ قادری ، شاہد عدیلی ، معین امر بمبو ، ہنس مکھ ، اقبال شانہ ، علیم خاں فلکی ، چچا پالموری ، ٹپیکل جگتیالی ، شیخ احمد ضیا اور نجیب احمد نجیب اپنا کلام سنائیں گے ۔ نظامت جناب سردار اثر کی ہوگی ۔ ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور اور قومی کونسل برائے فروغ اردو کے عہدیداروں نے عوام اور محبان اردو سے اس مشاعرہ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ داخلہ مفت رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT