Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی اردو یونیورسٹی کا شعبہ صحافت کامیابی کے سفر پر گامزن

قومی اردو یونیورسٹی کا شعبہ صحافت کامیابی کے سفر پر گامزن

شعبے کے فارغین معروف میڈیا اداروں میں برسر روزگار
حیدرآباد ، 5 مئی (یو ا ین آئی) اردو یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونی کیشن و جرنلزم کے ڈین و صدر پروفیسر احتشام احمد خان شعبے میں کامیابی کے ساتھ چلائے جارہے دو سالہ پوسٹ گریجویٹ کورس کے بارے میں بتاتے ہیں ‘ہم نے دو سالہ ماس کیمونی کیشن کورس کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ جب کوئی طالب علم ہمارے یہاں چار سمسٹروں پر محیط اس کورس میں داخلہ لیتا ہے تو پہلے سمسٹر میں اُس طالب علم کو پرنٹ میڈیا کی تمام باریکیاں سکھائی جاتی ہیں۔ایسو سی ایٹ پروفیسر محمد مصطفی علی سروری شعبے میں طلباء کے لیے موجود سہولیات کے بارے میں کہتے ہیں ‘اردو میں تعلیم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں کے طلباء یا یہاں کا انفرا سٹرکچر کسی بھی لحاظ سے کسی دوسری یونیورسٹی سے کم ہے بلکہ میں یہ بات بغیر کسی مبالغہ کے کہنا چاہوں گا کہ اس یونیورسٹی میں جو انفراسٹرکچر ہے ، وہ کئی ایک اسٹیٹ یونیورسٹیز کے پاس بھی موجود نہیں ہے ‘۔ ایک طالب علم عبدالقادر صدیقی کاکہنا ہے ‘آج میں اردو میڈیم میں پی ایچ ڈی جیسی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ یہ میرے لیے خوش نصیبی کی بات ہے اور یہ شعبہ ہر لحاظ سے بہتر ہے ۔اگر آپ بھی میڈیا پروفیشنل کی اس گلیمرس والی دنیا میں اپنا کرئیر بنانا چاہتے ہیں تو شعبہ ما س کمونیکیشن اینڈ جرنلزم آپ کے لئے ایک بہترین آپشن ہے ۔ ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فریاد شعبے کے فارغین کی پبلک رلیشن کے فیلڈ میں کامیابیوں کے بارے میں بتاتے ہیں ‘پبلک رلیشن کی اگر ہم بات کریں تو اس شعبے کے بہت سارے فارغین اس سیکٹر میں کام کررہے ہیں۔ خاص طور پر انڈین انفارمیشن سروس جو کہ قومی سطح کا امتحان ہوتا ہے ، ہمارے دو فارغین نے وہ امتحان پاس کیا ہے ۔اور وہ حکومتی پی آر سیکٹر میں کام کررہے ہیں۔ اسی طرح کچھ فارغین ایسے ہیں جو ریاستی سطح کی پی آر ایجنسیز میں کام کررہے ہیں’۔ڈین و صدر شعبہ پروفیسر احتشام احمد خان نے بتایا کہ دو سالہ ایم اے ماس کیمونی کیشن و جرنلزم میں داخلے کے لئے کم از کم گریجویشن میں 45 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم جنہوں نے دسویں یا انٹر (بارہویں) میں اردو زبان پڑھی ہو، داخلوں کے اہل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ داخلہ گریجویشن میں حاصل کئے گئے نمبرات کے میرٹ پر دیا جائے گا۔ پروفیسر احتشام نے بتایا کہ داخلے مکمل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ9جولائی 2017رکھی گئی ہے ۔ اس کورس میں داخلے کے بعد طلبا و طالبات کو ہوسٹل کی سہولت رہے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT