Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی ایوارڈس کے لیے درخواستوں کی طلبی ، کمشنر اسکول ایجوکیشن

قومی ایوارڈس کے لیے درخواستوں کی طلبی ، کمشنر اسکول ایجوکیشن

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کمشنریٹ نے آج ریاست کے تمام اسکول انتظامیہ سے خواہش کی کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے دئیے جانے والے قومی سطح کے ایوارڈس کے لیے درخواستیں داخل کریں ۔ دفتر کمشنر سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ قومی چائیلڈ ایوارڈ برائے غیر معمولی کارکردگی ، قومی ایوارڈس برائے بہبودی اطفال اور راجیو گاندھی مانو سیوا ایوارڈس سال برائے 2015 اور 2016 پیش کئے جارہے ہیں ۔ اسکول انتظامیہ تمام تر تفصیلات اور ایوارڈس کے لیے رہنمایانہ خطوط کی تفصیلات ویب سائٹ cdse.telangana.gov سے حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT