Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / قومی ترانہ کے دوران کھڑے نہ ہونے پر ارکان خاندان کو تھیٹر سے نکال دیا گیا

قومی ترانہ کے دوران کھڑے نہ ہونے پر ارکان خاندان کو تھیٹر سے نکال دیا گیا

ممبئی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) تھیٹر میں فلم بینی کیلئے آئے ایک خاندان کو قومی ترانہ سنائے جانے کے دوران کھڑے نہ ہونے کی بناء نکال باہر کیا گیا ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا جس میں یہ بھی دکھایا گیا کہ چند لوگ ان افراد سے کھڑے نہ ہونے کے بارے میں بحث کررہے ہیں اور یہ کافی شدید ہوگئی ہے جس کے بعد تھیٹر کا انتظامیہ یہاں پہونچ کر ان افراد خاندان کو ہال سے باہر چلے جانے کی ہدایت دیتا ہے اور جب وہ جانے لگتے ہیں تو ہال میں موجود دوسرے لوگ خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔ یہ واقعہ فلم تماشہ کی نمائش کے دوران پیش آیا جو جمعہ کو ریلیز ہوئی ۔ مہاراشٹرا میں تمام سینما گھروں میں فلم شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ سنانا لازمی ہے ۔ اس ضمن میں کوئی پولیس شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT