Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / قومی تعمیر میں اساتذہ کا اہم رول : جاویڈکر

قومی تعمیر میں اساتذہ کا اہم رول : جاویڈکر

پونے۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ قومی تعمیر میں اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے  ۔تعلیم کو فروغ دینے کے لئے انہیں مکمل جوابدہ ہونا ہے ۔ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا تعلیمی نظام متعارف کرائیں جس سے ہرایک کو فائدہ ہو ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے تعلیمی شعبہ کو درپیش کئی چیالنجس کا حوالہ دیا اور کہا کہ تعلیمی نظام کے معیار کو بہتر بنانا  ضروری ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT