Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / قومی دارالحکومت خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر

قومی دارالحکومت خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر

پابندی سے کروڑوں کا کاروبار متاثرہوگا
الور،10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ کے قومی دارالحکومت خطہ(این سی آر)علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی لگا دیئے جانے کے حکم کے بعد این سی آر میں شامل ضلع الور میں بھی تقریباً 10کروڑ کا کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے ۔دیوالی پرصرف الور میں تقریباً 10کروڑروپے کے پٹاخوں کا کاروبار متاثر ہوگا۔عدالت کے احکامات کے عملدرآمد میں یکم نومبر تک پٹاخوں کی فروخت پر پوری طرح پابندی ہوگی۔حالانکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پٹاخوں کی فروخت پرروک ہے تاہم ،پٹاخے چلانے پر پابندی نہیں ہے ۔الور میں پٹاخوں کے پرانے ہول سیل ڈیلرز کروڑوں روپے کی آتش بازی کا سامان اسٹاک کئے ہوئے ہیں اور ضلع انتظامیہ نے دیوالی پر پٹاخوں کی فروخت کیلئے لائسنس جارے کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے لائسنس کیلئے تقریباً 200سے زیادہ درخواستیں ملی ہیں۔ان میں ضلع انتظامیہ نے الور شہر میں 39دکانیں،راج گڑھ میں13 اور ایک دکان گووند گڑھ میں کھولنے کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔ا س کیلئے 13اکتوبر کو لائسنس کی لاٹری نکالی جانی تھی لیکن اب عدالت کے حکم کے بعد اس عمل پر بحرا ن کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT