Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی رائے دہندگان کیلئے شعور بیداری پروگرام

قومی رائے دہندگان کیلئے شعور بیداری پروگرام

نظام آباد میں تحریری و تقریری مقابلے ‘ کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کا بیان
نظام آباد: 5؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتارانا نے بتایا کہ 25؍ جنوری کے روز یوم قومی رائے دہندگان کے موقع پر طلباء میں تحریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لانے کے علاوہ تمثیلی پارلیمانی کارروائی اور اسمبلی کی کارروائی کے تمثیلی کارروائی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5؍ جنوری کے روز پیٹنگ اور رائے دہی کے عنوان پر اور کالج سطح پر نویں جماعت سے انٹرمیڈیٹ سطح کے طلباء و طالبات میں مقابلہ منعقد کئے جارہے ہیں 10 ؍ جنوری کے روز صبح 10:30 بجے راجیو گاندھی آڈیٹیوریم میں ضلع سطح کے مقابلوں کا انعقاد منعقد کیا جارہا ہے اس میں کامیاب امیدواروں کو ریاستی سطح پر منتخب کیا جائیگا۔ تحریری و تقریری مقابلے ،  تمثیلی پارلیمانی کارروائی اور اسمبلی کی کارروائی کے مقابلہ 18؍ جنوری کے روز اسمبلی مستقر پر منعقد کیا جائیگا ۔ جونیئر کالج ، سکنڈ ایر اور ڈگری سطح کے طلباء اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ جونیئر زمرہ میں آزادنہ و منصفانہ انتخابات اور سیاسی جماعتوں کی اہمیت اور تقریری و تحریری مقابلہ ہوں گے اس میں کامیاب طلباء کو 21؍ جنوری کے روز ریونیو بھون میں 10:30 بجے ہندوستانی جمہوری ، مسلسل انتخابات کے انعقاد پر ضلع سطح کے مقابلہ ہوں گے ۔ پارلیمانی اور اسمبلی کی کارروائی کے مقابلہ ضلع سطح پر 21؍ جنوری کے روز ریونیو بھون میں منعقد کئے جارہے ہیں سینئر زمرہ میں 18؍ جنوری کے روز اسمبلی حلقوں میں شہریوں کی ذمہ داری اور فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج اور مقابلہ اس میں کامیاب امیدواروں کو 21؍ جنوری کے روز پرگتی بھون میں مقابلہ منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 21؍ جنوری کے روز فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اور ٹکنالوجی کے استعمال اور مقابلہ منعقد کئے جائیں گے ۔ لہذا اسے کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT