Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی سطح پر درآمدات میں بتدریج گراوٹ

قومی سطح پر درآمدات میں بتدریج گراوٹ

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) قومی سطح پر درآمدات میں بتدریج گراوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی معاشی انحطاط کی صورتحال ہے۔ جناب خلیل رحیم صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ نے آج شہر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شئے کی برآمدات و درآمدات کا عمل طلب اور رسد پر منحصر ہوتا ہے اسی لئے یہ کہنا درست نہیں کہ قومی سطح پر درآمدات کیلئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پام آئیل کا استعمال زیادہ ہونے کے سبب ہر سال تقریباً 8 فیصد طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل کے کھاتہ سے متعلق سال کا جائزہ جائے تو سالانہ 12 بلین ٹن پام آئیل برآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بازار میں موجود مسابقتی صورتحال کے سبب یکساں قیمتوں کا تعین کرنے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں لیکن ان دشواریوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر مسز چندنا سنگھ برانچ منیجر، مسٹر آر کے گوئل مارکٹنگ جنرل منیجر، مسٹر راجیو چوپڑہ مارکٹنگ ڈائرکٹر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ مسٹر راجیو چوپڑہ نے بتایا کہ کارپوریشن کے متعین کردہ اپنے نشانہ ہیں جنہیں عبور کرنے کی کارپوریشن کی جانب سے ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کیلئے سخت دور چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کمپنی کی جانب سے اپنے طور پر تجارتی برادری سے روابط کو بہتر بناتے ہوئے نشانوں کی تکمیل اور طلب و رسد میں یکسانیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT