Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / قومی سطح پر کئی جلوسوں اور جلسوں کا اہتمام ہارڈک پٹیل کے قومی منصوبوں کا انکشاف

قومی سطح پر کئی جلوسوں اور جلسوں کا اہتمام ہارڈک پٹیل کے قومی منصوبوں کا انکشاف

احمد آباد ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل برادری کے کوٹہ احتجاج کے قائد نے آج اپنے قومی منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے ایک نئی تنظیم کے آغاز کا اعلان کیاجو پٹیل برادری کو اور دیگر الحاق رکھنے والی برادریوں کو ایک پرچم تلے متحد کرے گی تاکہ دیگر پسماندہ طبقات کی فہرست میں ان کی شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل نو نرمان سینا پٹیل برادری اور دیگر ملحقہ برادریوں جیسے کرمیوں اور گجروں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی تاکہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات کے زمرہ کے تحت تحفظات حاصل ہوسکیں۔ آئندہ مہینوں میں ان کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے سلسلہ وار جلسوں اور جلوسوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے ہارڈک پٹیل نے کہا کہ پٹیل نو نرمان سینا کی شاخیں 16 ریاستوں میں قائم ہوچکی ہے اور انہیں متفقہ طور پر قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تینوں برادریوں کی جملہ تعداد 27 کرو ڑ سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال 7 لاکھ 80 ہزار کرمی ۔پٹیل برادریوں کے افراد نئی تنظیم میں شامل ہوتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT