Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی سطح کے اسکیٹنگ مقابلوں میں آٹو رکشا ڈرائیور کے لڑکے کو چار گولڈ میڈلس

قومی سطح کے اسکیٹنگ مقابلوں میں آٹو رکشا ڈرائیور کے لڑکے کو چار گولڈ میڈلس

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : آٹو رکشا ڈرائیور کے ایک آٹھ سالہ بیٹے نے کھیل سیکھنے کے بعد اندرون چھ ماہ قومی سطح کے اسیکٹنگ مقابلوں میں حصہ لے کر چار گولڈ میڈلس اورایک برانز میڈل حاصل کیا ۔ ٹی چندرا گنیش جو ٹی دورائے مروگن اور اناپورنا کا بڑا بیٹا ہے وہ اپنے والدین کے ہمراہ تروچانور کے قریب دامینڈو میں اندراماں مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر ہے ۔ اس لڑکے کے والد نے اسے سراینواسا اسپورٹس کامپلکس میں شریک کروایا ۔ کوچ پریم نے دیکھا کہ لڑکا کافی ہونہار ہے اور اس طرح بہتر تربیت اور حوصلہ افزائی اور ٹیکنیکس سے آراستہ کیا ۔ تربیت کے تین ماہ بعد گنیش نے 15 ویں قومی سطح کے اسپیڈ اسیکٹنگ اوپن چمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے 6 تا 8 سال عمر کے زمرہ میں جنوری میں چینائی میں اس سال ایک گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ بعد ازاں 16 ویں قومی رولر ریلے اسیکٹنگ چمپئن شپ گوا میں ماہ اپریل میں حصہ لے کر تین گولڈ میڈلس اور ایک برانز میڈل جیتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT