Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی سلامتی مسائل پر سیاست دانوں کی عدم دلچسپی

قومی سلامتی مسائل پر سیاست دانوں کی عدم دلچسپی

میڈلس واپس یا نذرآتش کرنا مناسب نہیں : ایڈمیرل پرکاش
حیدرآباد۔ 19 نومبر (پی ٹی آئی) ہندوستان میں سیاست دانوں کی اکثریت کو قومی سلامتی کے مسائل میں دلچسپی نہیں ہوتی جبکہ مسلح فورسیس مسلسل وزارتِ دفاع سے ناراض ہوتی جارہی ہیں اور اس کا منفی نتیجہ برآمد ہورہا ہے۔ بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمیرل ارون پرکاش نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے دفاع پر اسٹانڈنگ کمیٹی کی سفارشات میں ہندوستانی سیاست دانوں کے عامیانہ رویہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اُمور پر پارلیمانی بحث سے بالکل نہ ہونے یا اسے نظرانداز کرنے کا رجحان درست نہیں۔ وہ آج کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں قومی سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے او آر او پی اسکیم کے خلاف سابقہ فوجیوں کے احتجاج اور میڈلس واپس یا انہیں نذرآتش کرنے کی حمایت نہیں کی اور کہا کہ ایسے مسائل پر حکومت کیساتھ بات چیت یا انہیں اپنے مطالبات منوانے کیلئے مجبور کرنے کیساتھ ساتھ عدالت کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT