Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کا جاریہ ہفتہ دورہ امریکہ اہمیت کا حامل

قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کا جاریہ ہفتہ دورہ امریکہ اہمیت کا حامل

واشنگٹن ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے بات چیت کیلئے اسی ہفتہ امریکہ رانہ ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہیکہ موصوف دورخی سیکوریٹی معاملات اور دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ پنٹاگان کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوول امریکی وزیردفاع جیمس میٹس سے 24 مارچ کو ملاقات کریں گے۔ اس طرح اپنے امریکی ہم منصب لیفٹننٹ جنرل ایچ آر میک مسٹر سے ملاقات بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے جو امریکی اور ہندوستانی قومی سلامتی مشیران کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہوگی۔ دریں اثناء جیف ڈیوس نے یہ بھی کہا کہ وہ دوول کے دورہ امریکہ کی وجوہات سے پوری طرح لاعلم ہیں تاہم یہ توقع کی جارہی ہیکہ میٹس دوول سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی سطح کے ایک اجلاس میں شرکت کے دوران ملاقات کریں گے جو دولت اسلامیہ اتحاد کو ختم کرنے کے مقاصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہیکہ 20 جنوری کو ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے صدر امریکہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار اعلیٰ سطحی ملاقات ہونے والی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ سابق صدر بارک اوباما کی میعاد کے آخری دنوں میں ہند ۔ امریکہ تعلقات کو ایک نئی جہت حاصل ہوئی تھی۔ جنوری میں اپنی آخری پنٹاگان پریس کانفرنس کے دوران اس وقت کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہا تھا کہ ہند ۔ امریکہ کے دورخی تعلقات صحیح سمت پر گامزن ہیں۔ گذشتہ سال امریکہ نے ہندوستان کو اپنا اہم ترین دفاعی شراکت دار قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT