Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات

قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات

داؤد ابراہیم 26/11 حملہ گروداسپور پر تبادلہ خیال متوقع
نئی دہلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئندہ ہونے والے قومی سلامتی مشیران کی سطح کی مذاکرات میں انڈرورلڈ ڈاؤن داؤذ ابراہیم، ممبئی میں 26/11 دہشت گرد حملے کے مقدمہ کی تیزی سے یکسوئی اور اودھم پور میں پاکستانی دہشت گرد کی گرفتاری جیسے موضوعات چھائے رہیں گے۔ پنجاب کے علاقہ گرداس پور میں حالیہ حملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں جانب سرحد پار کی فائرنگ اور دراندازی کی کوششوں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ قومی سلامتی مشیر اجیت گوئل نے کہاکہ معتمد داخلہ ایل سی گوئل کے ساتھ اجلاس کے دوران معتمد خارجہ ایس جئے شنکر، معتمد دفاع جی موہن کمار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT