Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی سلامتی کا ماحول چیلنج سے بھرپور: فوجی سربراہ

قومی سلامتی کا ماحول چیلنج سے بھرپور: فوجی سربراہ

حیدرآباد۔/23مارچ، ( آئی این این ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دلبیر سنگھ نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ اور ناقابل قیاس حالات میں قومی سلامتی کا ماحول چیلنج سے بھرپور ہوگیا ہے۔ کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں ہائیر ڈیفنس مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کورس تمام آفیسرس کیلئے فائدہ مند ہوگا اور انہیں اپنے عہدوں پر رہتے ہوئے بروقت فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کورس میں شرکت کرنے والوں کو سرٹیفکیٹس بھی پیش کئے۔
چندرا بابو نائیڈو کی گورنر سے ملاقات
حیدرآباد۔/23مارچ، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ اسے خیرسگالی ملاقات قرار دیا جارہا ہے جس میں ترقیاتی سرگرمیوں اور ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ سیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نرسمہن اور چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مابین ہائیر ایجوکیشن کونسل کے اثاثہ جات کی تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر بھی بات چیت کی ۔

TOPPOPULARRECENT