Monday , July 24 2017
Home / سیاسیات / قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت کیساتھ ہیں:امبیکا سونی

قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت کیساتھ ہیں:امبیکا سونی

سرحد پر کشیدگی تشویشناک، چینی مداخلت پاکستان کے بغیر ممکن نہیں
نئی دہلی17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی سینئر لیڈر امبیکا سونی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما پرفل پٹیل نے آج کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی پوری طرح حکومت کے ساتھ ہے ۔سونی نے یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواہ سکم میں ٹرانزکشن سیکٹر میں چین کے ذریعہ سڑک کی تعمیر سے پیدا شدہ کشیدگی ہو ، جموں و کشمیر میں پاکستان کے ذریعہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات یا دہشت گردانہ حملے ہوں ، ان سب امور پر کانگریس حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہ چین ہو یا پاکستان قومی مفاد کے معاملات پر ہر کوئی حکومت کے ساتھ ہے ۔ جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ریاست میں چینی مداخلت سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ چین اپنے آپ نہیں آسکتا وہ پاکستان کے راستے ہی ریاست میں آسکتا ہے ۔ اگر پاکستان کو روک لیا گیا تو چین کو بھی روکنے میں کامیابی مل جائے گی۔ جہاں ملک کی سلامتی خطرے میں ہے وہاں ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ رینوکا چودھری نے حکومت سے جموں و کشمیر میں پہلے صورت حال کو معمول پر لانے کی اپیل کی ۔این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایک دہشت گرد ملک رہا ہے اور بین الاقوامی برادری بھی اس سے واقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ان کی پارٹی بھی حکومت کے ساتھ ہے ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT