Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / قومی سلامتی کے پیش نظر گمراہ کن بیانات سے گریز کا کانگریس کو بی جے پی کا مشورہ

قومی سلامتی کے پیش نظر گمراہ کن بیانات سے گریز کا کانگریس کو بی جے پی کا مشورہ

رانچی۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کانگریس کی خواہش کی کہ گمراہ کن بیانات جاری کرنے سے گریز کرے کیونکہ بعض قومی سلامتی کے حساس مسائل ہوتے ہیں اور مرکز اور صیانتی افواج جانتی ہیںکہ ملک کے دشمنوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔ مختار عباس نقوی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ہر دوسرا لیڈر قومی سلامتی کے ماہر کی طرح تبصرہ کرتا ہے۔ دہشت گرد پٹھان کوٹ میں داخل نہیں ہوئے۔ یہ کانگریس کا تبصرہ تھا لیکن وہ داخل ہوچکے ہیں۔ کیا یہ قومی سلامتی پر حملہ نہیں تھا۔ ہندوستانی کا تحفظ اور وقار پوری قوم کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ملک طاقتور ہاتھوں میں ہونا چاہئے۔ اسی لئے انہوں نے کانگریس سے خواہش کی کہ قومی سلامتی کے مسئلہ پر بین الاقوامی تجزیہ نگاروں سے بات چیت کریں۔

TOPPOPULARRECENT