Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / قومی شاہراہ نمبر 10 کی صیانت کا مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا تیقن

قومی شاہراہ نمبر 10 کی صیانت کا مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا تیقن

نئی دہلی ۔ 9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج حکومت سکم کو تیقن دیا کہ مرکزی حکومت قومی شاہراہ نمبر 10کی صیانت کو یقینی بنائے گی ۔ یہ شاہراہ ہر طرف سے زمین سے گھری ہوئی ریاست سکم کیلئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ چیف منسٹر سکم پون کمار چامبلنگ سے فون پر بات چیت کے دوران مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے انہیں یہ تیقن دیا ۔ یہ بات چیت پڑوسی ریاست مغربی بنگال میں علحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر جاری احتجاج کے دوران اہمیت رکھتی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشی کو ہدایت دی کہ مغربی بنگال حکومت کے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے اور حفاظت ‘ صیانت اور قومی شاہراہ نمبر 10پر آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ یہ شاہراہ مغربی بنگال کا علاقہ سلیگوڑی کو سکم کے دارالحکومت گنگٹوک سے مربوط کرتی ہے ۔ مغربی بنگال کی رجسٹرڈ گاڑیوں کی سکم کو روانگی متاثر ہوجانے کی وجہ سے ایک بحران پیداہوگیا ہے ۔ گذشتہ ہفتہ کئی واقعات کی اطلاع ملی جب کہ سکم میں رجسٹرڈ لاریوں کی توڑپھوڑ کی گئی اور سلیگوڑی میں نامعلوم اشرار نے ان لاریوں کو لوٹ لیا ۔ تشدد کا آغاز چیف منسٹر سکم کی جانب سے گورکھالینڈ کے مطالبہ کی تائید کے بعد شروعہ وا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT