Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / قومی پرچم کی توہین کے مسئلہ پر مہاراشٹرا اسمبلی کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی

قومی پرچم کی توہین کے مسئلہ پر مہاراشٹرا اسمبلی کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی

ممبئی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا اسمبلی کی کارروائی آج ہنگامہ آرائی اور گڑبڑ کی وجہ سے دو مرتبہ ملتوی کردی گئی ۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے این سی پی رکن پر قومی پرچم کی توہین کا الزام عائد کیا جس کے ساتھ ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ۔ بی جے پی رکن آشیش شیلر نے ایوان میں یہ مسئلہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ این سی پی رکن جتیندر اوہہ نے قومی پرچم سے اپنا چہرہ پونچھتے ہوئے اس کی توہین کی ہے ۔ اپوزیشن ارکان اس بات پر شدید برہم ہوئے اور انھوں نے نعرہ بازی کے ساتھ ساتھ گڑبڑ شروع کردی ۔ چنانچہ اسپیکر نے کارروائی کو دس منٹ کیلئے ملتوی کردیا ۔ بعد ازاں جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھنے میں آئے اور کارروائی کو نصف گھنٹے کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر ہری بھاؤ باگڈے نے کل کہا تھا کہ اپوزیشن رکن اسمبلی کی جانب سے قومی پرچم کیے توہین کے الزام پر وہ آج اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT