Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / قومی کتاب میلہ کا آٹھواں دن، مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد

قومی کتاب میلہ کا آٹھواں دن، مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ اردو کتاب میلہ حیدرآباد کے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ آج ہفتہ کی وجہ سے میلہ میں شائقین زبان کی بھیڑ بھاڑ بھی نظر آئی۔ کتاب میلہ میں منعقد کئے جانے والے ثقافتی پروگرام کے تحت آج دن کے 3بجے سے 5بجے تک ’’ انڈر اسٹینڈ قرآن اکیڈیمی ‘‘ نے عربی زبان و قواعد جاننے کی جدید تکنیک سے بھی عوام کو روشناس کرایا۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ نے تمام میزبانوں کا استقبال کیا۔ شام چھ بجے سے مزاحیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ اس مشاعرہ کی صدارت جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جناب سردار اثر نے انجام دیئے۔ مشاعرہ میں شریک شعراء کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں: جناب مصطفی علی بیگ، جناب فرید سحر، جناب سردار اثر، جناب وحید پاشاہ قادری، جناب شاہد عدیلی، جناب معین امر بمبو، جناب ہنس مکھ، جناب اقبال شانا، جناب چچا پالموری، جناب ٹپیکل جگتیالی، جناب شیخ احمد ضیاء، جناب نجیب احمد نجیب، جناب علیم خان فلکی، نریندر رائے۔

TOPPOPULARRECENT