Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی کونسل کی موبائیل ویان کا دورہ محبوب نگر

قومی کونسل کی موبائیل ویان کا دورہ محبوب نگر

محبوب نگر۔/14فبروری(ای میل) پروفیسر ارتضیٰ کریم ڈائر کٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی اطلاع کے مطابق کونسل کی موبائیل ویان 29ویں مرحلہ میںجنوبی ہندکے دورہ پرہے۔ 22فروری سے 25فروری ،حیدرآباد کی مختلف جامعات کے دورہ کے بعد 26فروری بروز جمعہ اور 27فروری بروزہفتہ محبوب نگرمیںایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج،این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج،المدینہ کالج آف ایجوکشن،گورنمنٹ گرلز جونئیرکالج،  گورنمنٹ بوائز جونئیرکالج پر اردو زبان کی کتابوںکی نمائش وفروخت کیلئے رکھی جائیگی ۔واضح رہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی جو حکومت ہند کا ادارہ ہے جو   اردو کے فروغ اور اردو داں طبقہ میں کتابوں کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کیلئے یہ گشتی ویان کا قیام عمل میں لایاگیاہے اردو زبان کے فروغ کیلئے اور خاص کر اردو طلباء کیلئے یہ موبائیل ویان فائدہ مند ہے جس کے ذریعہ مختلف علوم کی اردو میں کتابیں فراہم کی جارہی ہے اور خصوصی رعایت پر یہ کتابیں طلباء کیلئے دستیاب ہیںجناب حلیم بابر،ڈاکٹر شیخ سیادت علی،ڈاکٹر بشیر احمد،ڈاکٹر حمیرہ سعید،ڈاکٹر عزیز سہیل ،محمد جہانگیرلیکچرار نے طلباء وطالبات اور اہلیان محبوب نگر سے اردو موبائیل ویان سے استفادہ کی گزارش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT