Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کا آغاز

قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کا آغاز

کوڑنگل ۔ 14 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لائبریرین برانچ لائبریری کوڑنگل مسٹر وینکٹیش نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ لائبریری میں 14 نومبر تا 20 نومبر قومی ہفتہ لائبریری تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ موصوف نے مزید بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سینئرس اور جونیرس لیول طلباء کے مابین مختلف قسم کے مقابلے منعقد ہونگے ۔ 14 نومبر کو ڈرائنگ مقابلہ ، ہمارا اسکول ، پانی کی حفاظت کرتے ہوئے مستقبل کی حفاظت کیجئے عنوانات کے تحت مقابلے منعقد کئے گئے ۔ 15 نومبر کو کوئیز مقابلہ 16 نومبر کو تحریری مقابلہ ، 17 نومبر کو تقریری مقابلے ، 18 نومبر کو رنگاولی مقابلے اور 19 نومبر کو ہفتہ بھر منعقدہ شدہ مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔ مسٹر وینکٹیشن نے مزید انکشاف کیا کہ مذکورہ مقابلوں میں جیتنے والوں کیلئے انعامات دیئے جائیں گے ۔ موصوف نے صدور مدرسہ جات سے خواہش ظاہر کی ہے کہ مذکورہ مقابلوں کیلئے ہر اسکول سے تین طلباء کا انتخاب کر کے بھجوائیں ۔

TOPPOPULARRECENT