Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / قومی یوم اسپورٹس پر دھیان چند کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

قومی یوم اسپورٹس پر دھیان چند کو وزیراعظم کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوم اسپورٹس کے موقع پر ہاکی کے شہرہ آفاق کھلاڑی میجر دھیان چند کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا ۔ انہوں نے ان اسپورٹس مین اور کوچوں کو بھی مبارکباد دی جنہیں مختلف اسپورٹس ایوارڈس دیئے جائیں گے ۔ دھیان چند کے یوم پیدائش کو آج ملک بھر میں یوم اسپورٹس کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر کہا کہ ’’ قومی یوم اسپورٹس کے موقع پر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت اور اسپورٹسمین کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ اسپورٹس اور اسپورٹسمین کے جذبہ کو ملک میں فروغ حاصل ہوسکے ‘‘ ۔ وزیراعظمنے ان تمام اتھیلیٹس اور کوچس کیلئے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جنہیں راشٹرپتی بھون میں مختلف اسپورٹس ایوارڈس دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT