Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / قومی یکتا دل کا عنقریب سماجوادی پارٹی میں انضمام

قومی یکتا دل کا عنقریب سماجوادی پارٹی میں انضمام

لکھنؤ۔/16اگسٹ،( سیاست ڈاٹ کام )انضمام کی تجویز سے دستبرداری کے دو ماہ بعد حکمران سماجوادی پارٹی بدنام زمانہ سیاستداں مختار انصاری کی قومی یکتا دل کی شمولیت کیلئے بظاہر آمادہ ہوگئی ہے۔ جبکہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی بنیادوں کو وسعت دینے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ نیتا جی ( ملائم سنگھ ) نے پارٹی میں قومی ایکتا دل کے انضمام سے اتفاق کرلیا اور اس خصوص میں بہت جلد باقاعدہ اعلان کیا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ یوم آزادی تقریب میں ایس پی سربراہ نے اپنے بھائی اور ریاستی وزیر شیوپال یادو کی پرزور تائید اور حمایت کے بعد مذکورہ تجویز پردوبارہ سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں قبل ازیں 21جون کو شیوپال کی جانب سے انضمام کی تجویز پیش کرنے پر یادو خاندان میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے مختار انصاری کے مجرمانہ پس منظر کے باعث قومی ایکتا دل کے انضمام کی مخالفت پر اٹل تھے۔بتایا جاتا ہے کہ قومی ایکتا دل کا اثر و رسوخ اتر پردیش کے مشرقی علاقہ میں پایا جاتا ہے جس کے دو ارکان اسمبلی مافیا ڈان مختار اور ان کے بھائی صبغت اللہ انصاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT