Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش

قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش

عادل آباد /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی غرض سے مسقر عادل آباد کے علماء کی جانب سے سیاسی و سماجی قائدین کے تعاون سے ’’عیدملاپ ‘‘ تقریب کا 28 جولائی کو بعد نماز مغرب مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ بات مولانا اکبر حسامی ، مولانا انوار ، حافظ عبدالنظیر ، مولانا عثمان ، سید ساجد الدین ٹی آر ایس ٹاون کمیٹی صدر ، یونس اکبانی تلگودیشم ریاستی قائد ، ساجد خان کانگریس ٹاون کمیٹی صدر ، ڈاکٹر سمیع اللہ یونس ، مجاہد ، شکیل احمد ، عروج خان ایڈوکیٹ ، مولانا الیاس ، محمد ایاز ، سراج قادری نے میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی ۔ BC یونین آفس میں منعقدہ اس اجلاس میں تمام علماء و قائدین نے خصوصیت کے ساتھ غیر مسلم افراد کو شرکت کرنے کی خواہش کی ۔ تقریب ’’ عیدملاپ ‘‘ میں ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا ، ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن ، ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری قائدین ، تجارت پیشہ افراد ، وکلہ ، ڈاکٹرس ، اساتذہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ضلع عادل آباد کی پرامن فضاء کو مزید شیریں بنانے کی عرض ، گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دلانے عیدملاپ کا انعقاد کا عمل میں لایا جارہا ہے ۔ شہریان عادل آباد سے بھی شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT