Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / قوم اور ملت کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا میرا نصب العین : محمد علی شبیر

قوم اور ملت کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا میرا نصب العین : محمد علی شبیر

قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل کی سالگرہ ، مختلف مقامات پر تقاریب سے خطاب
حیدرآباد ۔ /15 فبروری (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر کی سالگرہ شہر کے مختلف مقامات پر منائی گئی ۔ علی باغ کالا پتھر میں خواتین میں پکوان گیس اسٹو تقسیم کئے گئے ۔ اُردو مسکن میں محمد علی شبیر پر تیار کردہ دو ڈاکو مینٹری فلمیں بتائی گئی ۔ جوبلی ہلز محمد علی شبیر کی قیام گاہ پر کیک کاٹا گیا ۔ محمد علی شبیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نصب العین قوم اور ملت کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ جب ریاست میں کانگریس پارٹی برسراقتدار تھی ان کی کاوشوں سے چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے جراتمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو 4 فیصد مسلم تحفظات فراہم کیا ہے ۔ جس سے 12 لاکھ مسلمانوں کو تعلیم کے علاوہ مختلف شعبوں میں فائدہ ہوا ہے ۔ پرانے شہر میں لمبے عرصے سے کامیاب ہونے والی جماعت مجلس نے پرانے شہر کی تعلیمی معاشی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ قائدین تو دولتمند بن گئے مگر ووٹرس غریب کے غریب رہ گئے ۔ محمد علی شبیر کی قیام گاہ پر جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی محمد مقصود احمد کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن کا اہتمام کیا گیا ۔ بیانڈ باجہ اور آتشبازی کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر فلسطین کونسل کے اراکین ڈاکٹر ناصر عبدل جواد شیخ معید ابو محسن ، جماعت اسلامی کے سکریٹری محمد اظہر الدین ، کانگریس کے سابق رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی ، منیجنگ ڈائرکٹر شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشن صارب رسول خاں ، محمد اعظم (شاداں) ، کانگریس کے سینئر قائدین خلیق الرحمن ، خواجہ ذاکر الدین ، جابر پٹیل جنرل سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین ، عظمی شاکر ترمان وجئے کمار نائیڈو ، محمد امتیاز کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کانگریس کے قائد خواجہ غیاث الدین کی جانب سے جہاں نما ڈیویژن علی نگر کالا پتھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں غریب خواتین میں محمد علی شبیر نے پکوان گیس اسٹو تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ غیاث الدین نے کہا کہ پرانے شہر کو سیاسی بصیرت اور ملت کا درد رکھنے والی محمد علی شبیر جیسے قائد کی ضرورت ہے ۔ جنہوں نے کانگریس کے دور حکومت میں اقلیتوں کی ترقی اور مسلم تحفظات کی فراہمی میں جو رول ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ گریٹر حیدرآباد یوتھ اسوسی ایشن کی جانب سے اردو مسکن خلوت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد علی شبیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اسکول طلبہ میں نوٹ بکس اور قلم تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ملت کا نام روشن کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر صدرنشین گریٹر حیدرآباد یوتھ اسوسی ایشن محمد عبدالعرفان نے محمد علی شبیر مسلم تحفظات کے چمپئین کے عنوان سے تیار کردہ دو ڈاکو مینٹری فلم دیکھائی گئی ۔ ایک ڈاکو مینٹری فلم 12 منٹ کی ہے ۔ دوسری 4 منٹ کی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالعرفان نے کہا کہ میاں بھائی کی پارٹی نے مسلمانوں کے صرف ووٹ لیا ہے ۔ مگر کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ جبکہ محمد علی شبیر کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ سابق کارپوریٹر محمد غوث نے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی شناخت کام سے ہوتی ہے اور کام بولتا ہے ۔ 4 فیصد مسلم تحفظات محمد علی شبیر کا کام ہے ۔ جس سے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ مجلس کو خاندانی وراثت میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انجنیئر محمد عبدل عمران کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT