Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / قوم دشمن نعرے، ناقابل برداشت: مرکزی وزیر زراعت

قوم دشمن نعرے، ناقابل برداشت: مرکزی وزیر زراعت

پٹنہ ۔ 22 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو تنازعہ پر مرکز کے اٹل موقف کا اشارہ دیت ہوئے مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج کہا کہ اگر کوئی بھی قوم دشمن نعرے بلند کرے گا تو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہاں انڈین کونسل آف اگریکلچرل ریسرچ ایسٹرن ریجن کی یوم تاسیس تقاریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ گزشتہ ہفتہ جے این یو کیمپس میں قوم دشمن نعرے بلند کئے گئے اور ہم اس طرح کی باتوں کو ہرگز برادشت نہیں کرتے اور بغاوت کے الزام میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار کی گرفتاری پر مرکزی وزیر نے کہا کہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت تک کسی کو بھی مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بہار کے ضلع بیگھ سرائے کے متوطن کمار کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ منتظمین نے ایک ایسا پروگرام منعقد کیا جس میں قوم دشمن نعرے بلند کئے گئے جو کہ ملک سے غداری کے دائرہ میں آتے ہیں ۔ اظہار خیال کی آزادی کی بنیاد پر قوم دشمن نعرے لگانے والے طلباء کی تائید کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر رادھا موہن سنگھ نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ پیش آئے ایک واقعہ کو بھی انہیں یاد رکھنا چاہئے، جہاں پر ہندوستانی کرکٹ بیاٹسمین ویراٹ کوہلی کے ایک مداح کو اپنے مکان پر ہندوستانی پرچم لہرانے پر 10 سال کی سزائے قید دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT