Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / قیادت چھوڑنے کی خبر افواہ :کُک

قیادت چھوڑنے کی خبر افواہ :کُک

راجکوٹ ۔8 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان السٹر کُک نے آج ان خبروں کی تردید کردی ہے جس میں قیاس کیا جارہا تھا کہ انگلش کپتان ہندوستان کے خلاف کل شروع ہونے والی سیریز کے بعد قیادت سے سبکدوش ہورہے ہیں ۔ برطانوی میڈیا نے کُک کے مستقبل کے متعلق خبریں شائع کرتے ہوئے کہا کہ السٹر کُک ہندوستان کے خلاف سیریز کے بعد سبکدوشی پر غور کررہے ہیں ۔ کُک جوکہ 2012ء سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ، آج یہاں پہلے ٹسٹ کے ضمن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انھوں نے ان خبروں کی تردید کردی ہے ۔ کُک نے کہاکہ جب کوئی مجھ سے استفسار کرتا ہے کہ بحیثیت کپتان میں انگلش ٹیم کی کب تک خدمات انجام دوں گا تو دیانت داری سے جواب دیا جائے تو میں نہیں جانتا کہ کب تک میں قیادت کروں گا۔ انھوں نے کہاکہ میری قیادت دو مہینے میں ، یا اس سیریز کے بعد یا چھ ماہ میں یا پھر دو سال بعد بھی ختم ہوسکتی ہے ۔ کُک نے کہا کہ ایک سیریز پر قیادت کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT