Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قیدیوں میں مثبت تبدیلی کے لیے اصلاحات ضروری : نائیڈو

قیدیوں میں مثبت تبدیلی کے لیے اصلاحات ضروری : نائیڈو

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ قیدیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے جیلوں کے اندر اصلاحات کا عمل شروع کیا جانا ضروری ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں تبدیلی آسکے ۔ چیف منسٹر اے پی نے یہاں سنٹرل جیل کی اڈمنسٹریٹیو عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جیل کی سزا کا مطلب قیدی کو سخت سزا دینا نہیں ہے بلکہ اس کی زندگی میں اصلاحات کے ذریعہ تبدیلی بھی لانا ہے ۔ انہوں نے جیل میں قیدیوں سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔جیل کے اندر فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ جیلوں کو بہترین تربیت گاہ بنایا جانا چاہئے جہاں جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد بہتر چال چلن کو اختیار کرتے ہوئے اپنی ماباقی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاکر جی سکیں۔

TOPPOPULARRECENT